ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنّور ایئر پورٹ پر 7لاکھ روپے مالیت کی چرس کے ساتھ مسافر گرفتار

کنّور ایئر پورٹ پر 7لاکھ روپے مالیت کی چرس کے ساتھ مسافر گرفتار

Mon, 15 Jul 2019 11:49:19    S.O. News Service

کنّور 15/جولائی (ایس او نیوز) کنّور ایئر پورٹ پر سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے افسران نے نشے کے لئے استعمال ہونے چرس کے ساتھ دوحہ قطر کے سفر پر روانہ ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے 7لاکھ روپے مالیت کی چرس بر آمد کرلی ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق حشیش کے ساتھ گرفتار کیے گئے شخص کا نام اعجاز ہے۔ جب سی آئی ایس ایف کے افسران نے اس کی جانچ کی تو اس کے زیر جامے کے اندر210گرام چرس ہونے کا پتہ چلا۔ اس کی وجہ سے افسران نے اعجاز کی مزید گہری جانچ پڑتال کی تواس نے جو چپلیں پہن رکھی تھیں اس کے اندر 610گرام چرس پوشیدہ رکھی ہوئی پائی گئی۔ گرفتار کیے گئے ملزم اور ضبط شدہ چرس کو اگلی تفتیش کے لئے نارکوٹکس کنٹرول بیوریو کے حوالے کیا گیا۔


Share: